پاکستان
Trending

سموگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی بارش سمیت تمام آپشنز زیر غور،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب

 

لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے میں سموگ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، ضرورت پیش آنے پر مصنوعی بارش بھی برسائی جائے گی۔ فی الحال فضائی آلودگی کی صورتحال اتنی خطرناک نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں، جبکہ تمام متعلقہ اداروں نے سموگ پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتی یونٹس اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کی نگرانی جاری ہے۔ پنجاب بھر میں فضائی آلودگی کی پیمائش کے لیے ایئر کوالٹی انڈیکس کے 80 مانیٹرنگ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ماضی میں صوبے میں فضائی معیار جانچنے کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا، تاہم اب آلودگی کی صورتحال جانچنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق حکومت سموگ کی صورتحال کے پیش نظر اقدامات کر رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button