پاکستان

ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو اہم ہدایات

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کسٹمز کلیئرنس، امیگریشن اور دیگر متعلقہ امور کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہوائی اڈوں پر اسمارٹ اسکیننگ سسٹم جلد فعال بنانے کا بھی حکم دیا۔

شہباز شریف نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس بے ضابطگیوں پر بلاامتیاز کارروائی کرنے اور واجب الادا رقوم کی مکمل وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسٹمز نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکس قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button