پاکستان
Trending

ٹکاٹا ایئر بیگز کا معاملہ پھر سامنے آگیا، ہونڈا کی 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں میں خرابی کا انکشاف

 

واشنگٹن: گاڑیوں میں نصب ٹکاٹا کمپنی کے ایئر بیگز میں ممکنہ خرابی کے باعث ہونڈا نے 8 لاکھ 10 ہزار 592 گاڑیوں کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکال میں ہونڈا سی آر وی، سوک اور ایکارڈ جبکہ ایکورا آر ڈی ایکس اور آئی ایل ایکس کے بعض 2012 اور 2013 ماڈلز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایئر بیگ انفلیٹرز میں استعمال ہونے والا کیمیائی مادہ زیادہ نمی اور درجہ حرارت میں بار بار تبدیلی کے باعث متاثر ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں حادثے کے دوران ایئر بیگ کھلتے وقت انفلیٹر پھٹنے اور دھاتی ٹکڑے گاڑی میں سوار افراد کو لگنے کا خدشہ ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ہونڈا حکام کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں ڈرائیور اور مسافر دونوں جانب کے ایئر بیگ انفلیٹرز مجاز ڈیلرشپس پر مفت تبدیل کیے جائیں گے۔کمپنی نے ڈیلرز کو ریکال سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ گاڑیوں کے مالکان کو 18 دسمبر 2026 سے بذریعہ ڈاک نوٹس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button