پاکستان
Trending

کراچی عمارت حادثہ: ایف آئی آر میں 10 افراد نامزد، 4 گرفتار

 

کراچی :کراچی کے علاقے کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ٹیپو سلطان میں سرکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، غفلت اور لاپرواہی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے نامزد ملزمان میں سے 4 کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button