راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور استحکام میں نوجوان نسل کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد بھی ہیں۔
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے دورے کے موقع پر طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر قومی سلامتی اور ملکی اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی بی اے کراچی کے طلباء اور اساتذہ نے ملکی ترقی، استحکام اور قومی مفاد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔




