پاکستان
Trending

معرکۂ حق — یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ

 

اسلام آباد : یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے دفاع اور تحفظِ آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کو دوہرایا ہے۔ فوج، فضائیہ، بحریہ اور رینجرز نے اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سفر قربانی، حوصلے اور عزم کی روشن داستان ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ “ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب وطن کی حفاظت کے نام ہیں، یہ وردی ہمارے عشق کی پہچان ہے۔” پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔”

پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ “ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں” جبکہ پاک رینجرز نے اعلان کیا کہ “پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے اور ہم ہر لمحہ امن کے لیے تیار ہیں۔”

مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مستعد رہیں گی اور اس معرکۂ حق میں ہمیشہ حق کی جیت کو یقینی بنائیں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button