کیف: یوکرین کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس نے روس کا سخوئی Su-35 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فوج نے ٹیلیگرام میسنجر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائیہ نے ہفتے کی صبح ایک روسی Su-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔
یوکرینی فوج کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 7 جون، 2025 کو کرسک کی طرف پیش آیا، جب فضائیہ نے ایک کامیاب آپریشن کیا، فوج کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
روسی افواج نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، جب کہ روئٹرز آزادانہ طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔




