فیشن

"لائبہ اور ایمان خان کی پرانی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا”

ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریباً ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔

گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔

ویڈیو میں لائبہ خان اور ایمان خان نے میزبان فہد مصطفیٰ سے بھی بات کی جب کہ ان کی والدہ بھی فہد مصطفیٰ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور انہیں طعنے بھی دیے۔

زیادہ تر افراد نے نوٹ کیا کہ اب شہرت ملنے اور پیسہ آجانے کے بعد اداکاراؤں کی والدہ نے حجاب کرنا چھوڑ دیا ہے جب کہ ایک دہائی قبل پرانی ویڈیو میں وہ حجاب میں نظر آئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button