پاکستان
Trending

ویانا میں پاکستان کی سفارتی دستک: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہِ آسٹریا، نئے معاشی دور کا آغاز

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اپنے مختصر مگر انتہائی اہم دو روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ ہو گئے ہیں۔ آسٹرین چانسلر کی دعوت پر ہونے والا یہ دورہ پاکستان کی "خارجہ پالیسی برائے معیشت” کا ایک اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلر کرسچین اسٹاکر کے ساتھ ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعاون کے کثیر الجہتی ایجنڈے پر بات ہوگی۔
دورے کا مرکز دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعلقات کی مضبوطی ہے۔ وزیراعظم اور آسٹرین چانسلر بزنس کمیونٹی کے ایک خصوصی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے تاکہ یورپی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کی جانب راغب کیا جا سکے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کی ایک اہم تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں، جو اس دورے کو سفارتی اور میڈیا کے محاذ پر کامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button