بین الاقوامی
Trending

دوحہ حملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں، پاکستان و کویت کی درخواست پر طلب

 

جنیوا:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس پاکستان اور کویت کی مشترکہ درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے اقدام پر بحث کی جائے گی، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 9 ستمبر کو ہونے والے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ حماس قیادت محفوظ رہی۔

حماس کے مطابق اس وقت اجلاس میں غزہ میں ممکنہ جنگ بندی اور امریکی صدر کی مجوزہ تجاویز پر غور جاری تھا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اس اجلاس کو "سیاسی ڈرامہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فورمز انسانی حقوق کے بجائے جانبداری کو فروغ دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button