شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان، خیبرپختونخوا میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور ضروری لاجسٹک خدمات بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
ضلع میں دفعہ 144 صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت نقل و حرکت سے گریز کریں اور سیکیورٹی اداروں کے احکامات پر عمل کریں۔
اسی دوران شمالی وزیرستان میں برفانی تودے گرنے کے حادثے میں پاک فوج کا ایک کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہو گیا ہے۔ حکام نے اس موقع پر اضافی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔




