پاکستان
Trending

گنڈاپور آؤٹ، الزام ان پر یا فیصلہ پارٹی کا؟ گورنر نے بحث چھیڑ دی

 

مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آخر انہیں کیوں ہٹایا گیا؟ کیا وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کردار ادا کر رہے تھے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کیا کارکردگی دکھائی۔ گورنر نے کہا کہ علی امین نئے وزیراعلیٰ کے لیے دہشت گردی، کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ چھوڑ کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی حال ہی میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے نئے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں اپنی کارکردگی ثابت کرنے اور صوبے کی بہتری کے لیے کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button