کھیل

"ایشین نیشنز کپ: پاکستان نے قطر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی”

بحرین: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایشین والی بال نیشنزکپ کے فائنل میں جگہ بنالی، قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن قطرکو ایونٹ سے باہر کردیا۔

ایشین والی بال نیشنزکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن قطر کو شکست دی، قومی والی بال ٹیم نے ابتدائی تینوں سیٹس جیت کر فتح حاصل کی۔

پاکستان نے قطرکو ہراکر 2024 کے فائنل کی ناکامی کا بدلہ لیا، ایشین والی بال نیشنزکپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیکر ایشین والی بال نیشنز کپ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا، مخالف ٹیم پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود اپنی برتری برقرار نہیں رکھ پائی تھی۔

بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا نے پہلا سیٹ جیتا تاہم پاکستانی ٹیم نے مسلسل 3 سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button