فیشن

خوشحال خان کے شادی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل خوشحال خان کو شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں خوشحال خان نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کے فیصلے کا مکمل انحصار ان کی والدہ پر ہے۔

خوشحال خان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سے کوئی معاشقہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔

ان کے مطابق، جب ان کی والدہ حکم دیں گی، تب ہی وہ شادی کریں گے۔

تاہم، اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

کئی صارفین نے انہیں ’ماں کا لاڈلا‘ قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ اوہ، تو اداکار ماں کے لاڈلے ہیں، یعنی کہ ریڈ فلیگ۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے خوشحال خان کے بیان کو سراہا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ماں کا لاڈلا ہونا ریڈ فلیگ نہیں ہے، لوگ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟ خوشحال خان نے صرف یہ کہا ہے کہ وہ شادی اپنی ماں کی پسند سے کریں گے، اس میں کیا غلط ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button