ٹیکنالوجی

"اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” ایپ کا اجرا، بلنگ کا شفاف اور جدید نظام متعارف

وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو بااختیار بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے پاور اسمارٹ ایپ کے تحت "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
اس کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔

یہ فیچر صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس تصویر کی بنیاد پر صارف کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔
یہ اقدام اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور تاخیر جیسے مسائل کے خاتمے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ صرف ایک ٹیکنالوجی اپ ڈیٹ نہیں بلکہ گورننس میں ایک بڑی اصلاح ہے، جو صارفین کو مکمل بااختیار بناتی ہے۔
اب صارفین نہ صرف اپنا بل دیکھ سکیں گے بلکہ خود ریڈنگ کے نگہبان بھی ہوں گے۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار صارفین

اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کرے گا تو اس کے بعد کی گئی میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو نظرانداز کر دیا جائے گا۔
صرف صارف کی ریڈنگ کو نظام میں شامل کیا جائے گا۔

یہ نظام اُن صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں۔
200 یونٹ استعمال پر بل تقریباً 2,330 روپے آتا ہے، لیکن صرف ایک یونٹ اضافے پر سبسڈی ختم ہو کر بل 8,104 روپے تک جا پہنچتا ہے۔
یہ ایپ یقینی بنائے گی کہ مستحق افراد بروقت ریڈنگ دے کر اپنی سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں۔

توانائی کے شعبے میں شفاف گورننس کی جانب قدم

"اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” جیسے فیچرز نظام میں نہ صرف شفافیت لائیں گے بلکہ صارفین کو اپنے بل پر مکمل کنٹرول دیں گے۔
اس سے اوور بلنگ، غیر ضروری مداخلت اور شکایات میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ جدید حل وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button