پاکستان

پاکستان کا کرپٹو کرنسی کے میدان میں تاریخی قدم، بٹ کوائن ذخائر کے قیام کا اعلان

 

اسلام آباد:پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مالیاتی استحکام حاصل کرنا اور عالمی سطح پر کرپٹو معیشت میں پاکستان کا فعال کردار یقینی بنانا ہے۔

وزیر مملکت اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کے مطابق، حکومت کرپٹو اثاثوں کو باقاعدہ طور پر منظم کرنے کے لیے ایک نیا فریم ورک متعارف کرا رہی ہے، جس کے تحت ملک میں موجود بٹ کوائنز کو قومی ذخیرے کا حصہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان اپنے بٹ کوائن ذخائر کو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس (DeFi) کے ذریعے استعمال میں لا کر آمدن حاصل کرے گا۔”

اس سلسلے میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) مشترکہ طور پر کرپٹو کرنسی کے لیے ایک مضبوط اور شفاف ریگولیٹری فریم ورک تیار کریں گے۔

معروف بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارم "کوائن ٹیلی گراف میگزین” نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو اپنانے کے حوالے سے 2024 میں پاکستان نے عالمی سطح پر نمایاں پیش رفت کی ہے، اور اپنانے کے انڈیکس میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بلال بن ثاقب نے مائیکرو اسٹریٹیجی کے بانی اور کرپٹو ماہر مائیکل سیلر سے ملاقات کی ہے، جنہیں پاکستان کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو میں بطور مشیر شامل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کوائن ٹیلی گراف کے مطابق، پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنانا اور ان سے آمدن حاصل کرنے کی حکمت عملی

ایک ایسا سنگ میل ہے جو ملکی معیشت کو نئی سمت دے گا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button