وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ نوے دنوں میں آر یا پار کریں گے۔ یا تو ہم عمران خان کو رہا کرائیں گے یا پھر سیاست چھوڑ دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ وہ ’فیصلہ سازوں‘ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح بتایا ہوا ہے کہ فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ جن کے پاس اختیارات نہیں ہیں ان سے کیا بات ہو سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ نوے دن کل رات سے شروع ہو گئے ہیں اور ان نوے دنوں میں ہم آر یا پار کریں گے۔ ہماری تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے اور وہ خود اس کی قیادت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اقتدار تک پہنچنے کے لیے آپ نے دوسروں کا سہارا لیا۔ عوام کے درمیان جا کر ان کا موڈ دیکھیں، وہ پہلے ہی آپ کو رد کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وہ ان جماعتوں کے حامیوں اور ووٹرز سے بھی مخاطب ہیں کہ قیادت تو غائب ہو جائے گی، مگر آپ نے اسی ملک میں رہنا ہے۔
وزیراعلی کے پی نے مولانا فضل الرحمان پر بھی فارم سینتالیس سے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پہنچنے کا الزام عائد کیا اور چیلنج کیا کہ دوبارہ الیکشن لڑ کر کامیاب ہو کر دکھائیں، جیت گئے تو سیاست چھوڑ دوں گا

Tags
headline