پاکستان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان، حالیہ بارشوں سے 3 افراد جاں بحق

 

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران مالاکنڈ میں مکان کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ کوہاٹ میں چھت گرنے کے واقعے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

ادھر خیبر ضلع کی تحصیل جمرود میں بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں دو بچیاں بہہ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک بچی کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نشیبی علاقوں میں احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button