پاکستان
Trending

بنوں میں انٹیلی جنس آپریشن، 2 خوارج دہشت گرد ہلاک، دہشت گرد تنظیم کا بڑا وار کمزور

 

بنوں: خیبر پختونخوا کے بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے ایک موثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی مغل کوٹ سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی، جس میں گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طارق کچھی گروپ گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں اور فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ علاوہ ازیں، یہ گروپ افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کے لیے بھی سہولت فراہم کرتا تھا۔

یہ کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جاری موثر مہم کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے علاقے میں امن و استحکام کو فروغ ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button