پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار روبینہ ناز کامیاب ہو گئیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق روبینہ ناز کو 89 جبکہ روبینہ خالد کو 52 ووٹ ملے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور دلاور خان نے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔




