راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 19 جولائی کو قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے خلاف ایک موثر آپریشن کیا جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آپریشن کے تسلسل میں 21 جولائی کو ملحقہ علاقوں میں صفائی کے لیے کی جانے والی کارروائیوں میں مزید چار دہشت گردوں کو تلاش کر کے ہلاک کیا گیا۔ اس دوران ایک دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری قوم کے ساتھ مل کر ملک میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری شدت سے سرگرم ہیں۔




