پاکستان
Trending

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ، ٹال پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فوری اور مؤثر اقدامات کے نفاذ کی ہدایات جاری کی گئیں۔

پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ کو ایک جامع حکمت عملی پیش کی، جس کے تحت ہر دکان پر نرخ نامے کی واضح نمائش اور بازار کے داخلی راستوں پر قیمتوں کی فہرست آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو قیمتوں میں کمی کے ثمرات فوری طور پر محسوس ہونے چاہئیں۔

سبزیوں کی فراہمی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے ایک جدید ایپ متعارف کروائی جائے گی، جس سے سنٹرل ڈیش بورڈ پر تمام ضروری ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ، گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ بھی پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر پر لیا جائے گا۔ سبزی منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ کے نظام کو فعال کیا جائے گا تاکہ فراہمی میں شفافیت آئے۔ پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے یکساں ڈیزائن کی ریڑھیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

دوسرے اجلاس میں 38 الیکٹرانک ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرح ایپ ون سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔ مزید برآں، پانچ اہم سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری دی گئی، جس میں پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے تمام نئی سڑکوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا حکم بھی دیا۔ لاہور کے بیوٹیفیکیشن منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ شہر کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button