پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بالی میں بنجی جمپنگ کا کامیاب تجربہ، ویڈیو وائرل

 

کراچی: معروف مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کرتے ہوئے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

59 سالہ ڈاکٹر نے اپنی ایڈونچر بھرپور ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے دیگر سنسنی خیز کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایسے ایڈونچر میں حصہ لیا ہو، گزشتہ سال یوگنڈا میں انہوں نے 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی۔

بنجی جمپنگ ایک ایسا کھیل ہے جس میں بلند مقام سے رسی کے ذریعے چھلانگ لگائی جاتی ہے، جو سنسنی اور جذبے کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اس جرات مندی نے ان کے مداحوں کو بہت متاثر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button