ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کے امکان کا اظہار کیا ہے۔یہ اعلان ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔
پیوٹن نے کہا کہ متعدد ممالک ٹرمپ اور ان کے درمیان ملاقات کرانے کے خواہاں ہیں اور وہ بھی اس عمل میں مدد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملاقات ہوتی ہے تو یہ باہمی مفادات اور مسائل کے حل کے لیے ہوگی، اور متحدہ عرب امارات اس کے لیے ایک مناسب مقام ثابت ہو سکتا ہے۔
ادھر، امریکی صدر ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین میں امن معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ نئی پابندیاں عائد کرے گا۔




