نئی دہلی: کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کی سیاست کو دوغلا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو اور یہود کے گٹھ جوڑ سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔
پرینکا گاندھی نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت کی خاموشی کو شرمناک اور فلسطین سے متعلق اس کے موقف کو فریب پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت ہو رہی ہے، لیکن بھارتی حکومت مسلسل خاموش ہے۔
اس بیان پر اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے پرینکا گاندھی کے الفاظ کو شرمناک قرار دیا، جو بھارت میں اسرائیلی اثر و رسوخ کی واضح عکاسی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے تعلقات صرف دفاعی یا تکنیکی نہیں، بلکہ نظریاتی ہم آہنگی پر مبنی ہیں، جس کی وجہ سے مودی حکومت اسرائیلی دباؤ میں ہے۔
اسرائیلی سرپرستی میں چلنے والی پالیسیوں کے خلاف بھارت کے اندر بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، جبکہ بعض حلقے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں۔




