اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادی ڈیانا کا مشہور انداز اپناتے ہوئے فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی۔
عائزہ خان نے سبز و سفید لباس میں تصاویر شیئر کیں، جو کہ شہزادی ڈیانا کے آئیکونک لباس سے متاثر تھا۔ صارفین نے انہیں آزادی کے دن پر برٹش رائلز کی نقل کرنے پر کڑی تنقید کی، اور کچھ نے یہ بھی کہا کہ انہیں فاطمہ جناح جیسے قومی ہیرو کی نقل کرنی چاہیے تھی۔




