فیشن

ارے کہنا کیا چاہتے ہو؟ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی : بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم 3 ایڈیٹس میں یادگار کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار اشوتھ پوڈدار طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اشوتھ پوڈدار کئی روز سے تھانے کے جوپیٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ منگل کی صبح ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگئے۔ تاہم، ان کے انتقال کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

اشوتھ پوڈدار مراٹھی اور ہندی فلمی صنعت کے ایک معتبر نام تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 125 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی معروف فلموں میں لگے رہو منا بھائی، دبنگ 2، پرینیتا، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور دیگر شامل ہیں۔

فلم 3 ایڈیٹس میں ان کا عامر خان کے ساتھ مختصر مگر یادگار سین آج بھی مداحوں کو یاد ہے، خاص طور پر ان کا ڈائیلاگ "ارے کہنا کیا چاہ رہے ہو” سوشل میڈیا پر میمز اور ویڈیوز میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

اداکار کی وفات پر فلمی صنعت کی شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button