موہالی : پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 سال کی عمر میں برین اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ موہالی کے فورٹیس اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعے کی صبح انہوں نے دنیا چھوڑ دی۔
جسوندر سنگھ بھلا نے 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ’کیری آن جٹا‘، ’بھاجی ان پرابلم‘، ’منجھے بسسراں دے‘ اور ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ جیسی فلموں میں اپنی کامیڈی سے مداحوں کے دل جیتے۔
ان کی آخری رسومات 23 اگست کو موہالی کے بالونگی کریمیشن گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔ ان کے انتقال پر بھارتی سیاسی و فنی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔




