کراچی :سندھ سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ نیٹ ورک کراچی میں سرگرم تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی و لاجسٹک سہولت "را” سے حاصل کر رہا تھا۔
تحقیقات کا آغاز بدین کے 45 سالہ شہری عبدالرحمن کی 18 مئی کو ہونے والی ٹارگٹ کلنگ سے ہوا، جس کی کڑیاں براہ راست "را” کے نیٹ ورک سے جا ملیں۔ اس کارروائی میں ایک رپورٹنگ ایجنسی کو بھی ملوث پایا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے لیے "را” کا سیف ہاؤس بھی قائم کیا گیا تھا۔




