پاکستان

اسلام آباد پولیس کا عید پر سیکیورٹی پلان جاری

اسلام آباد: ‏اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، فیصل مسجد سمیت تمام مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے۔

ڈولفن کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی، تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے جائیں گے۔

ڈی آئی جی نے بتایاکہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی شہر کی سکیورٹی کی نگرانی کی جائے گی، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہری دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button