دبئی: ایشیا کرکٹ کپ کا منتظر رنگا رنگ ایونٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے، جہاں پہلا میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھرپور تیاری کے بعد ایونٹ میں حصہ لینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔ تاہم شائقین کی توجہ سب سے زیادہ 14 ستمبر کو ہونے والے سنسنی خیز پاک بھارت میچ پر مرکوز ہے، جو ہر بار کی طرح اس بار بھی بہت دلچسپی کا باعث ہوگا۔
ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے تمام ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
اسی کے ساتھ ہی ایشیا کپ کی ڈیجیٹل ٹرافی بھی پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں نہ صرف پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں اور محنت کو اجاگر کیا گیا ہے، بلکہ شائقین کے جوش و جذبے کو بھی بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے۔




