ٹیکنالوجی

واٹس ایپ چینلز میں  نئے فیچر کی آزمائش شروع، صارفین کی شمولیت بڑھانے کی نئی کوشش

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مشہور ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے چینلز پر کوئز کے ذریعے فالوورز سے براہِ راست بات چیت کی جا سکے گی۔ فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کو فراہم کیا گیا ہے تاکہ اس کی آزمائش کی جا سکے۔

اس نئے فیچر کے تحت چینل ایڈمنز سوالات تخلیق کر سکیں گے، جن کے متعدد جوابات صارفین کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ فالوورز ان جوابات میں سے درست آپشن کا انتخاب کریں گے اور انہیں فوراً یہ معلوم ہو جائے گا کہ ان کا جواب درست ہے یا نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین کو دوسرے افراد کے جوابات اس وقت تک نظر نہیں آئیں گے جب تک وہ خود کوئز میں حصہ نہ لے لیں۔

ایڈمنز کے لیے یہ فیچر ایک قیمتی ٹول کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ اس سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ کتنے صارفین نے درست جواب دیا اور کن موضوعات میں فالوورز کی دلچسپی زیادہ ہے۔ اس سے نہ صرف چینلز کی انگیجمنٹ بڑھے گی بلکہ صارفین بھی اپنی رائے دے کر چینل کی پالیسی سازی اور ریسرچ کا حصہ بن سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر تعلیمی، تفریحی، خبروں اور کاروباری چینلز کے لیے ایک مفید اضافہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں معلومات کی ترسیل کے ساتھ ساتھ فالوورز کی دلچسپی کو بھی برقرار رکھا جا سکے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ آئندہ اس فیچر کو مزید وسعت دی جائے گی اور اسے اسٹیٹس اپڈیٹس اور گروپ چیٹس میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button