ٹیکنالوجی

ایپل کا آئی فون ائیر فلاپ؟ کمپنی کا پیداوار 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ائیر کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز 2025کے ستمبر میں ہوا تھا۔ یہ ماڈل اپنے پتلے اور جدید ڈیزائن کی وجہ سے ابتدائی طور پر کافی توجہ کا مرکز بنا تھا، تاہم اس کی مانگ پہلے سہ ماہی میں توقعات سے کم رہی۔

ایپل کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ آئی فون ائیر کی مانگ میں کمی کے پیش نظر 2026تک اس کی پیداوار میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معروف تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق، ایپل انتظامیہ 2026 کی پہلی سہ ماہی تک اس ماڈل کی پیداوار میں 80 فیصد تک کمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آئی فون ائیر کے کچھ پرزوں کی تیاری میں مشکلات بھی آ رہی ہیں، خاص طور پر اس کے پیچیدہ ڈیزائن کے باعث کچھ پرزوں کی فراہمی یا تیاری میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ایپل ان پرزوں کی فراہمی کا سلسلہ 2025 کے آخر تک بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

یہ فیصلہ ایپل کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ آئی فون ائیر کو کمپنی نے اپنے سب سے پتلے اور جدید ماڈل کے طور پر متعارف کرایا تھا، اور مارکیٹ میں اس کے نئے رجحان بنانے کی امید کی جا رہی تھی۔ تاہم، اس ماڈل کی کم مانگ نے ایپل کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button