پاکستان

نیویارک میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی غیر رسمی ملاقات

نیویارک : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان نیویارک میں ایک غیر رسمی مگر خوشگوار ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوش مصافحہ کیا اور مختصر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان باضابطہ ملاقات کل واشنگٹن میں متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت اور اہم حکام شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو "امن کا داعی” قرار دیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے صدر ٹرمپ کے خطاب میں بھی امن کے پیغام کو نمایاں حیثیت حاصل رہی۔

وزیر اعظم نے خاص طور پر پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی کوششوں نے کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا، جس پر پاکستان حکومت ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دنیا بھر کی توجہ غزہ، کشمیر اور دیگر عالمی تنازعات پر مرکوز ہے، اور عالمی قیادت بین الاقوامی سطح پر امن کے کسی جامع حل کی تلاش میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button