ٹیکنالوجی

میٹا کا فیس بک ڈیٹنگ میں AI اسسٹنٹ کا اضافہ، صارفین کے لیے ڈیٹنگ کا تجربہ مزید دلچسپ

کیلیفورنیا :  ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے میٹا نے فیس بک ڈیٹنگ سروس میں ایک نیا مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے ڈیٹنگ تجربے کو آسان، مؤثر اور دلچسپ بنانا ہے۔

یہ نیا AI اسسٹنٹ صارفین کو ان کی ترجیحات کے مطابق پروفائل بہتر بنانے اور موزوں ساتھی تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ صارفین AI سے براہ راست یہ پوچھ سکیں گے کہ وہ کس طرح کا پارٹنر چاہتے ہیں، مثلاً: ’’ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والی لڑکی سے بات کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

میٹا نے ‘میٹ کیوٹ’ کے نام سے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جو ہر ہفتے صارفین کو AI الگورتھم کے ذریعے ایک سرپرائز میچ فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد ڈیٹنگ ایپس کے مسلسل استعمال سے پیدا ہونے والی ذہنی تھکن اور فیصلہ کرنے کی الجھن کو کم کرنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، فیس بک ڈیٹنگ پر 18 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان میچز کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ ہر ماہ ہزاروں صارفین اس پلیٹ فارم پر نئی پروفائلز بنا رہے ہیں۔

تاہم، فیس بک ڈیٹنگ ابھی بھی معروف پلیٹ فارمز جیسے ٹنڈر اور ہنج سے پیچھے ہے، جہاں ٹنڈر کے روزانہ 50 ملین اور ہنج کے 10 ملین سے زائد فعال صارفین موجود ہیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ نیا AI اسسٹنٹ اور ‘میٹ کیوٹ’ جیسے فیچرز فیس بک ڈیٹنگ کو ایک منفرد، ذاتی نوعیت اور خوشگوار پلیٹ فارم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button