ٹیکنالوجی
Trending

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان کا آغاز کر دیا، جدید سہولیات فراہم

کیلیفورنیا: گوگل نے پاکستان میں اپنے نئے "گوگل اے آئی پلس پلان” کا آغاز کر دیا ہے، جو صارفین کو طاقتور اے آئی ٹولز اور اضافی اسٹوریج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ پلان خاص طور پر صارفین کی تخلیقی اور پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس پلان کے تحت صارفین کو جیمنائی 2.5 پرو، ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast، اور Nano Banana جیسی جدید سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ علاوہ ازیں، جی میل، گوگل ڈاکس، اور شیٹس میں اے آئی کا انضمام بھی اس پلان کا حصہ ہے۔ صارفین کو فوٹوز، ڈرائیو، اور جی میل میں 200 جی بی اضافی اسٹوریج کی سہولت بھی دی جائے گی۔

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار بہت تیز ہے اور گوگل اے آئی پلس پلان اس ترقی کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پلان صارفین کو ان کی روزمرہ کی زندگیوں اور کام میں زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔

یہ پلان پاکستان میں ماہانہ 1400 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے، اور پہلی بار سبسکرائب کرنے والوں کے لیے ابتدائی چھ ماہ تک 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ صارفین اپنے خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ بھی اس پلان کے فوائد شیئر کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button