ٹیکنالوجی

نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے میٹا کا نیا اقدام , فیس بک اور میسنجر پر ’ٹین اکاؤنٹس‘ متعارف

کیلیفورنیا : سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے سے فیس بک اور میسنجر پر کم عمر صارفین کے لیے ’ٹین اکاؤنٹس‘ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ خصوصی اکاؤنٹس آن لائن پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کیے جا رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلے ہی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں فعال ہے اور اب اسے فیس بک اور میسنجر پر بھی وسعت دی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کروڑوں نوجوان صارفین کو ٹین اکاؤنٹس کے تحت حفاظتی نظام میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

میٹا کے مطابق ٹین اکاؤنٹس میں خودکار حفاظتی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کا مقصد والدین کے خدشات کو کم کرنا اور نوجوانوں کو محفوظ آن لائن تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان فیچرز کے تحت نوجوان کن لوگوں سے بات کر سکتے ہیں، اس پر پابندیاں ہوں گی , وہ کون سا مواد دیکھ سکتے ہیں، یہ بھی محدود ہوگا اور آن لائن وقت کو کنٹرول کرنے کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ نظام مکمل نہیں، مگر والدین کو اپنے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر اعتماد دینے میں یہ مددگار ثابت ہو رہا ہے۔میٹا کے مطابق پاکستان میں بھی نئے اور موجودہ کم عمر صارفین کو بتدریج ٹین اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔ یہ مرحلہ وار عمل رواں ہفتے سے شروع ہو رہا ہے۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ میٹا کی اے آئی پالیسی میں خامیوں کی وجہ سے بعض اوقات AI بوٹس بچوں سے غیر مناسب گفتگو کر سکتے ہیں یا گمراہ کن طبی معلومات فراہم کر سکتے ہیں، جس پر کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی مستقبل میں سپر انٹیلیجنس کی تیاری کے لیے بڑے پیمانے پر AI ڈیٹا سینٹرز قائم کر رہی ہے، جس پر اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button