پاکستان
Trending

مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہا، اسحاق ڈار نے تصدیق کی — رہنما جماعتِ اسلامی کا ویڈیو بیان

اردن / اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی فورسز کی قید سے رہا ہو کر اب اردن میں پاکستانی سفارتخانہ میں محفوظ ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ "اُن تمام دوست ممالک کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے میں فعال کردار ادا کیا۔”

رہنما جماعتِ اسلامی مشتاق احمد نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ "غزہ کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں” اور "مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتے رہوں گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے اور ان کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام اور پاکستانی سفارتخانے قیدی رہائی کے بعد ان کی حفاظت اور رابطہ کاری یقینی بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button