اسلام آباد: بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل میں شامل ہو اور اہم فیصلوں میں اپنی رائے دے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو کے ذریعے پاکستان میں بچوں کے حقوق اور محفوظ پرورش کی اہمیت اجاگر کی۔
صبا قمر کو 2024 میں یونیسف پاکستان کا پہلا قومی سفیر مقرر کیا گیا، اور وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مستقل طور پر کام کر رہی ہیں۔




