اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کی جانب سے دائر کی گئی 27ویں آئینی ترمیم چیلنج کی درخواست کو رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا۔
رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق، ترمیم کے بعد آئینی معاملات کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں درخواست قبول نہیں کی جا سکتی۔




