پاکستان
Trending

بنگلادیش میں زلزلہ، ڈھاکا میں 3 افراد جاں بحق، کئی زخمی

 

ڈھاکا: جمعے کی صبح بنگلادیش میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے نے مختلف علاقوں کو لرزا دیا، جس کے نتیجے میں ڈھاکا میں کم از کم 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ زلزلے کا مرکز نرسنگدی کے قریب تھا، جو دارالحکومت سے تقریباً 33 کلومیٹر دور ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا اور نزدیکی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ امدادی ٹیمیں متحرک ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی طور پر کسی بڑی عمارت کو نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ انتظامیہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button