کھیل
Trending

کھلاڑی روبوٹ نہیں، ڈپریشن اور دباؤ سے گزرتے ہیں:ثانیہ مرزا

 

ممبئی :سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھلاڑیوں کے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور کہا کہ انہیں روبوٹ سمجھنا غلط ہے کیونکہ وہ بھی جذبات رکھنے والے انسان ہیں۔

ثانیہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ کیریئر کے عروج میں وہ خود بھی ڈپریشن کے مختلف ادوار سے گزری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سے دس سالوں میں ذہنی صحت پر کھل کر بات کرنے کا رجحان بڑھا ہے، جبکہ پہلے اسے ایک شرمندگی کی بات سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کھلاڑی شہرت کی بلندیوں پر ہوتے ہیں تو پوری دنیا کی نظریں ان پر مرکوز ہوتی ہیں، اور دباؤ کبھی کبھار اتنا بڑھ جاتا ہے کہ سانس لینا بھی بھول جاتے ہیں۔ ثانیہ نے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button