بین الاقوامی
Trending

بنگلادیش میں عام انتخابات 12 فروری کو، عبوری حکومت تیار

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں اور ان کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے لاکھوں ڈالر استعمال کر رہے ہیں۔

پروفیسر یونس نے مزید کہا کہ عبوری حکومت کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور انتخابات کو شفاف، منظم اور پرامن انداز میں کرانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن ماحول میں انتخابات میں حصہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button