اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور جدید مانیٹرنگ سسٹم "شکرا” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس نئے ڈیجیٹل نظام کا مقصد پاسپورٹ کی تیاری میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا اور شہریوں کو فوری سروس فراہم کرنا ہے۔
نئے سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ کی درخواست سے لے کر پرنٹنگ اور ڈیلیوری تک کے ہر مرحلے کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جرمن ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے عمل کو خودکار بنا کر انسانی مداخلت ختم کر دی گئی ہے۔
ایمرجنسی سفری دستاویزات اب مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے جاری ہوں گی۔ پاکستانی پاسپورٹ کے سکیورٹی فیچرز اب بین الاقوامی آئی سی اے او (ICAO) اسٹینڈرڈز کے مطابق ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ اس جدید سسٹم اور کال سینٹر کے قیام سے نہ صرف کرپشن کا خاتمہ ہوگا بلکہ دفاتر میں رش اور التواء (Backlog) کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔




