پاکستان
Trending

سیاحوں کے لیے وارننگ: ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے برف باری اور بارش کا نیا دور شروع ہوگا

 

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مقامی آبادی کو خبردار کیا ہے کہ 31 جنوری سے 3 فروری تک ملک کے شمالی اور مغربی حصے شدید موسمی اثرات کی لپیٹ میں رہیں گے۔ مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے، جس سے سردی کی لہر میں دوبارہ اضافے کا امکان ہے۔
مری، گلیات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ہلکی سے درمیانی برف باری اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ یکم فروری سے اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ اور گجرانوالہ میں بادل برسیں گے، جس سے گرد و غبار اور اسموگ میں کمی متوقع ہے۔
شمالی بلوچستان میں 31 جنوری اور یکم فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے درج ذیل خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے لینڈ سلائیڈنگ: بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث پہاڑ سرکنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے اور پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button