پاکستان
Trending

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا دوسرا طبی پروسیجر مکمل، 24 مارچ کو تیسرا انجکشن لگے گا: طارق فضل چوہدری

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے دوسرے طبی پروسیجر (Medical Procedure) کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تمام طبی مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ بیان میں طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) منتقل کیا۔ ہسپتال میں ان کے علاج کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
وفاقی وزیر کے مطابق پہلے پروسیجر کا نتیجہ: پہلے طبی عمل کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں واضح بہتری آئی تھی، جس کی بنیاد پر ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی تھی۔ آج دوسرا طبی پروسیجر کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کا تیسرا انجکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button