پاکستان
Trending

ایران پر حملہ عالمی امن کی تباہی، آیت اللہ خامنہ ای کا قتل بین الاقوامی قوانین کا قتل ہے: اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے ایران پر حالیہ حملوں اور ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان پسِ پردہ (Backdoor) ایران کے مسئلے کے حل کے لیے سرگرم تھا اور مثبت نتائج کی توقع تھی۔ وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ "ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کے معاملے پر متفق ہو چکا تھا” اور مذاکرات سے حل کی امید روشن تھی۔پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر ایران کا مقدمہ لڑا اور حملے کے فوری بعد ایرانی قیادت سے رابطہ کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ایران ہمارا بھائی اور بہت عزیز دوست ہے، اس پر حملہ پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ "ہم سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر چکے ہیں جس کے ہم مکمل پابند ہیں، تاہم ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں۔جنگ زدہ صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے انہوں نے ہنگامی اعداد و شمار پیش کیے ۔ اس وقت 35,000 پاکستانی ایران میں مقیم ہیں۔ اب تک 792 پاکستانیوں کو وہاں سے بحفاظت نکالا جا چکا ہے اور بقیہ شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button