کھیل
Trending

تیل کا عالمی بحران پی ایس ایل پر اثر انداز: شائقین کے بغیر میچز، افتتاحی تقریب منسوخ اور ٹکٹوں کی واپسی کا حکم

 

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے بڑے اور کٹھن فیصلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور معاشی بحران کے پیشِ نظر پی ایس ایل کے سیزن کو محدود کرنے اور سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کا روایتی جوش و خروش برقرار رکھنا ممکن نہیں۔ پی ایس ایل کے تمام میچز بغیر کراؤڈ کے ہوں گے۔ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک بحران ہے، ہم بڑے اجتماعات کا خطرہ نہیں مول لے سکتے۔پی ایس ایل کی بڑی افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے، ایونٹ سادگی سے شروع ہوگا۔ جن تماشائیوں نے ٹکٹ خریدے ہیں، ان کی رقم 72 گھنٹوں کے اندر واپس کر دی جائے گی۔ صرف لاہور اور کراچی: اب تمام میچز صرف لاہور اور کراچی کے سٹیڈیمز تک محدود رہیں گے۔
محسن نقوی نے پشاور کے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگلے برس وہاں زیادہ میچز دیے جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر حکومت سبسڈی نہ دیتی تو ڈیزل 512 روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتا۔تماشائیوں کے نہ ہونے سے فرنچائزز کو ہونے والے نقصان کا ازالہ پی سی بی خود کرے گا اور گیٹ منی کی رقم انہیں فراہم کی جائے گی۔
کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آج رات سے شروع ہو جائے گا۔ چیئرمین نے بتایا کہ 2 سے 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کا علم ہے، تاہم سکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button