بین الاقوامی
Trending

امریکی صدر ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش پر بڑا ردعمل، ٹویٹ شیئر کر دیا

 

اسلام آباد / واشنگٹن : مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بڑی کامیابی مل گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا وہ ٹویٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر شیئر کر دیا ہے جس میں پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کی رضامندی سے مذاکرات کی میزبانی کے لیے "مکمل طور پر تیار” ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کرتے ہوئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے بیان کو اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وائٹ ہاؤس مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور سرکاری اعلانات کا انتظار کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششوں کا حامی رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button