کھیل
Trending

پی ایس ایل فائنل : پشاور اور حیدرآباد کے ٹکراؤ سے قبل ہی لاہور ‘سولڈ آؤٹ’، قذافی سٹیڈیم کے باہر ہاؤس فل کے بورڈز نصب

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان آج ہونے والے بڑے مقابلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ ریکارڈ مدت میں فروخت ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر ‘ہاؤس فل’ کے بورڈز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد اب کسی بھی نئے تماشائی کو اسٹیڈیم کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دوسری جانب، ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ اب بھی اسٹیڈیم کے باہر موجود ہیں اور کسی معجزے کی امید میں چکر کاٹ رہے ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیشِ نظر شائقین سے اپیل کی ہے کہ جن کے پاس ٹکٹ موجود نہیں وہ اسٹیڈیم کا رخ نہ کریں تاکہ ٹریفک اور نظم و ضبط کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button